نیپال نے آج کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون
کانفرنس (سارک)کو اپنی تنظیم میں پاکستان کی مطابقت کے بارے میں غور کرنا
ہوگا۔ہندوستان میں نیپال کے سفیردیپ کمار اپادھیائے نے یہاں فارن کارسپونٹینس
کلب میں ایک
ڈائیلاگ کے دوران سارک اور پاکستان کے بارے میں ایک سوال کے
جواب میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سارک، بی بی آئی این(بنگلہ دیش،
بھوٹان، بھارت، نیپال )اور بمسٹیك کو کس طرح کارآمد بنایا جائے۔اس سلسلے میں غوروفکر کرتے ہوئے اس کا حل تلاش کیا جا نا چاہئے ۔